نئی دہلی، 25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکز نے آج اس طرح کی خبر کو غلطخبر بتایا کہ وہ وسیع ناگالینڈ ریاست بنانے پر راضی ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ حال ہی میں اس طرح کی خبریں آئی ہیں کہ حکومت ہند ناگالینڈ سے ملحقہ ریاستوں کے حصوں کو الگ کرکے وسیع ناگالینڈ ریاست بنانے پر راضی ہو گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسی خبریں غلط ہیں۔واضح کیا جاتا ہے کہ حکومت ہند نے ایسی کوئی رائے نہیں دی ہے یا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں این ایس سی این۔آئی ایم کے سیکرٹری جنرل تھنگ لینگ موا کو یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا تھا کہ دو سال قبل ہوئے معاہدے میں اس علاقے میں تمام ناگا اکثریتی علاقوں کو ملانے کی اس تنظیم کا مطالبہ مان لیاگیا ہے۔ معاہدے پر تین اگست، 2015کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں موا اور حکومت کے مذاکرات کار آر این روی نے دستخط کئے تھے۔اٹھارہ سالوں تک ہوئے اسی دور کی بات چیت کے بعد یہ معاہدے ہوئے تھے۔سال 1997میں بات چیت شروع ہوئی تھی۔حکام نے کہا کہ اس معاہدے میں حتمی حل کے سیاسی معیار طے کئے گئے تھے۔